مندر کے زیورات میں تغلب کا مجھ پر الزام بے بنیاد

   

میدک میں افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی کی پریس کانفرنس

میدک /6 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے منڈل پاپناپیٹ کے مقام ناگان پلی کی تلنگانہ کی مشہور دیول ’’ ایڈوپائل دیواستھالانم ‘‘ کے زیورات کو ای او دیواستھالانم کی جانب سے حیدرآباد کے (منٹ کمپاونڈ) میں گلواکر میدک منتقلی سے متعلق مجھ پر لگائے گئے بھاجپا اور کانگریس کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔ رکن اسمبلی میدک کے خاوند افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ و صدرنشین کونہ پور کوآپریٹیو سوسائٹی نے ایم ایل اے کیمپ دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی مجھے کونہ پور سوسائٹی میں رقمی تغلب میں بھی مجھے پھنسانے کی پوری طرح کوشش کی گئی ۔ اسی طرح مجھے مختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے منظورہ فنڈس میں کنٹراکٹرس سے رقم بٹورنے کے الزامات بھی لگائے جارہے ہیں ۔ دیویندر ریڈی نے کہا کہ مندر کے سونے کی منتقلی اور اس کے کوئی معاملہ میں میں ملوث نہیں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ دیواستھالانم کی کمیٹی کے صدر بالاگوڑ نے اپنی کونسل کے ذریعہ قرارداد منطور کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ روانہ کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ای او کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی ۔ مکمل چھان بین جاری ہے ۔ انہوں نے دعوی کے ساتھ کہا کہ درگا ماتا کے زیورات میں اگر کچھ تغلب ہوتو ای او کو معطل کیا جائے گا اور انہوں نے کہا کہ مجھ پر لگایا ہوا الزام اگر درست ہوجائے تو میں میدک کے رام داس ایکس وے پر عوام کے سامنے اپنی ناک گھس لوں گا ۔ یا الزام لگانے والے قائدین کو چاہئے کہ اگر وہ ناکام ہونے کی صورت میں وہ بھی عوام کے سامنے اپنی ناک گھسنے کیلئے تیار ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پدما دیویندر ریڈی کو دوبارہ ٹکٹ ملنے پر اپوزیشن کے علاوہ خود بی آر ایس کے بعض قائدین کی نیندیدیں حرام ہیں ۔ اس پریس کانفرنس میں صدرنشین بلدیہ مسٹر ٹی چندرا پال ، صدرنشین دیواستھالانم ایڈوپائل مسٹر بالا گوڑ اور کونسل کے ڈائرکٹرس بھی موجود تھے ۔