مندھانا آئی سی سی کی ونڈے اور ٹی 20 میں شامل

   

سڈنی ۔18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی خاتون ٹیم کی اوپنر اسمرتی مندھانا کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی سال کی بہترین ونڈے اور ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل کیا ہے۔ مندھانا کے علاوہ ہندستانی خاتون ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جھولن گوسوامی، پونم یادو اور شکھا پانڈے کو بھی آئی سی سی کی سال کی بہترین ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ وہیں بہترین ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی ٹیم میں آل راؤنڈر دپتی شرما نے جگہ بنائی ہے۔ مندھانا کو ان کی سال کی شاندار کارکردگی کی بدولت ونڈے اور ٹی 20 دونوں ٹیموں میں جگہ ملی ہے۔ 23 سالہ مندھانا نے ہندوستانی ٹیم کی جانب سے 51 ونڈے ، 66 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں کے علاوہ کچھ ٹسٹ میچوں میں بھی حصہ لیا ہے۔ ان کے نام ونڈے اور ٹی 20 دونوں فارمیٹس میں 3476 رن درج ہیں۔ آسٹریلیا کی ایلسیا ہلی کو آئی سی سی نے سال کے بہترین ٹوئنٹی 20 کرکٹر منتخب کیا ہے ، جنہوں نے اس سال سری لنکا کے خلاف اپنی ریکارڈ ساز 148 رنز کی سنچری بنائی تھی۔ سال کی بہترین ون ڈے کرکٹر کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔