دبئی: ہندوستان کی نائب کپتان سمریتی مندھانا اور آل راؤنڈر دیپتی شرما نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بالترتیب بیٹرز اور بولرزکی فہرست میں اپنا تیسرا مقام برقرار رکھا ہے۔ مندھانا کے علاوہ کوئی اور ہندوستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔ کپتان ہرمن پریت کور 11ویں، جمیما روڈریگز 15ویں اور شفالی ورما 16ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹرزکی فہرست میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی پہلے جبکہ ان کی ہم وطن ٹالیا میک گرا دوسرے نمبر پر ہیں۔حالیہ دنوں میں مندھانا اور دپتی شرما کے مظاہروں میں غیر معمولی استقلال دکھا گیا ۔