مندھانا اور دپتی سڈنی تھنڈر کے لئے کھیلیں گی

   

میلبورن۔ اکتوبر میں شروع ہورہے خاتون بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) ٹورنمنٹ کے لئے دفاعی چمپئن سڈنی تھنڈر نے ہندوستان کی دو سوپر اسٹار کھلاڑیوں اسمرتی مندھانا اور آل راؤنڈر دپتی شرما کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میں اس سال کا بہترین اسکور بنانے والی مندھاناکی یہ تیسری بگ بیش ٹیم ہوگی۔ اس سے پہلے وہ برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکینس کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ دیپتی نے پہلے کبھی بگ بیش میں حصہ نہیں لیا تاہم انہیں ٹی20 کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے ۔ وہ اس سال دی ہنڈریڈکے پہلے سیزن کا بھی حصہ تھیں جہاں انہوں نے5.26 کی اوسط سے بولنگ کرتے ہوئے10 وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی وہ 2019 میں مندھانا کے ساتھ انگلینڈ میں سوپرلیگ کی فاتح ویسٹرن اسٹارم ٹیم کا بھی حصہ تھیںاور اس وقت آسٹریلیا میں ہندوستانی کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ انگلینڈ کی کپتان حیدرنائٹ اور ٹامی بیومانٹ کے متبادل کے طور پر شامل کیا۔