مندھانا بہترین انٹرنیشنل کرکٹر ایوارڈ پر مسرور

   

نئی دہلی، 18 مارچ (آئی اے این ایس) ہندوستانی اوپنراسمرتی مندھانا بی سی سی آئی کے نامان ایوارڈز میں بہترین انٹرنیشنل کرکٹر (خاتون) کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد اپنے شاندار سال پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ہندوستان ویمنز ٹیم کی نائب کپتان مندھانا نے کہا کہ یہ سال ان کے لیے اور ٹیم کے لیے انتہائی خاص رہا، خاص طور پر ویمنز ونڈے ورلڈکپ میں کامیابی کے باعث یہ سال یادگار رہا۔ میں اپنی ذاتی کارکردگی کے بارے میں زیادہ نہیں کہنا چاہتی کیونکہ جس طرح ہم نے ورلڈ کپ جیتا، وہ بہت خاص تھا لیکن ذاتی طور پر بھی مجھے خوشی ہے کہ میں ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کر سکی ہوں ۔