مندھانا دوسرے سال ڈبلیو بی بی ایل سے باہر

   

نئی دہلی۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا مسلسل دوسرے سال ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل)کو چھوڑیں گی کیونکہ انہوں نے 3ستمبر کو مقرر افتتاحی پلیئر ڈرافٹ کے لیے اپنا نام پیش نہیں کیا ہے۔ کپتان ہرمن پریت کور، نوجوان ہرلین کور، جمائمہ روڈریگس اور دیپتی شرما سمیت تقریباً تمام ہندوستانی کھلاڑی 122 سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے ڈرافٹ کے لیے اپنے نام پیش کیا ہے ۔