برمنگھم ۔سنسنی خیز سیمی فائنل میں ہندوستان نے انگلینڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ہندوستان کی جانب سے کامیابی کیلئے مطلوبہ نشانہ 165 رنز کے تعاقب میں میز بان ٹیم 160 رنز اسکور کرپائی ۔آخری اوور میں انگلینڈ کو 14 رنز درکار تھے لیکن وہ 10 رنز ہی اسکور کرپائی ۔قبل ازیں نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے 23 گیندوں پر شاندار نصف سنچری بنائی جو اس فارمیٹ میں کسی ہندوستانی خاتون کی طرف سے سب سے تیز ترین نصف سنچری ہے ۔ ہندوستان نے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف اپنے 20 اوورز میں 5-164 رنز بنائے۔اسمرتی کی 61 رنز کی اننگز جو آٹھ چوکوں اور تین چھکوں سے مزین رہی اس کے علاوہ جمائمہ روڈریگس نے 31 گیندوں پر ناقابل شکست 44 رنز بنائے جس میں سات چوکے لگائے جبکہ دیپتی شرما نے 20 گیندوں پر 22 رنز بنائے، جس میں دو چوکے بھی شامل تھے۔ انگلینڈ کے لیے بائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر فرییا کیمپ نے 2-22 جبکہ کیتھرین برنٹ اور کپتان نٹ سکیور نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔