منرل واٹرکو ویکسین بتاکر بیچنے والا گرفتار

   

بیجنگ: چین نے کئی ملین ڈالر پر مبنی اسکام کے لیڈر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس نے سیلائین محلول اور منر ل واٹر کو کووڈ۔19 ویکسین بتاکر فروخت کرتے ہوئے رقومات اینٹھیں ہیں۔ملزم کانگ اور اس کی ٹیم نے گزشتہ سال اگست سے سرنجوں میں سیلائین سلیوشین یا منرل واٹر ڈال کر 2.78 ملین ڈالر یا زائد از 20 کروڑ روپئے کا نفع کمایا ہے ۔ وہ 70 افراد میں سے ہے جنہیں کسی نوعیت کے جرائم کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چین میں کورونا سے متعلق کئی اسکام سامنے آرہے ہیں۔