حیدرآباد16جون(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ مہاتماگاندھی قومی دیہی طمانیت روزگار اسکیم(منریگا)سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں جس کے تحت دوہرے مقاصد ریاست میں ترقیاتی کاموں کا آغاز اور ریاست میں مزدوروں کو ملازمت کی فراہمی پورے ہوسکیں گے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ تمام موزوں حالات اور وسائل کے ساتھ مواضعات اب گر ترقی نہیں کرسکے تو کبھی ترقی نہیں کرسکیں گے ۔ انہوں نے اعادہ کیاکہ مناسب فنڈس،افرادی قوت،واضح پالیسیوں،توسیعی اختیارات اور موثرحکمرانی کے ساتھ ہمیں ریاست کے مواضعات کی ترقی کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ منریگا کا استعمال مواضعات میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے ساتھ ساتھ مزدوروں کو کام کی فراہمی کے لئے کیاجانا چاہئے ۔کلکٹرس،پنچایت آفیسرس اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ منریگا پر عمل کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ ایک لاکھ پلیٹ فارمس جاریہ مالیاتی سال کے دوران ریاست میں فصل کو خشک کرنے کے لئے تعمیر کرے ۔انہوں نے واضح کیا کہ صفائی اور حفظان صحت کو ہر گاوں میں برقراررکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے ہر گاوں میں شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں کے کام اندرون دو ماہ مکمل کرے ۔ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہر گاوں کی ترقی کے لئے ایکشن پلان تیار کرے ۔
