منریگا اسکیم کی برخواستگی کے خلاف قومی سطح پر کانگریس کی مہم

   

Ferty9 Clinic

اسپیشل کوآرڈینیشن کمیٹی میں ریاستی وزیر سیتکا کی شمولیت
حیدرآباد ۔7 ۔ جنوری (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے مہاتما گاندھی دیہی قومی ضمانت روزگار اسکیم (منریگا) کی برخواستگی کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ نریندر مودی حکومت نے منریگا اسکیم کو ختم کرتے ہوئے جی رام جی نئی اسکیم متعارف کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی ہے ۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے منریگا اسکیم کے حق میں ملک گیر سطح پر احتجاج کو قطعیت دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی میں تلنگانہ کی وزیر پنچایت راج ڈی انوسویا سیتکا کو شامل کیا گیا۔ اے آئی سی سی کی خصوصی کوآرڈینیشن کمیٹی کو دیہی علاقوں کے غریبوں اور لیبر طبقہ کے مفادات کے تحفظ کے سلسلہ میں قومی مہم کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ کمیٹی میں اے آئی سی سی قائدین اجئے ماکن ، جئے رام رمیش ، سندیپ دکشت ڈاکٹر ادت راج ، پریانک کھرگے ، دپیکا پانڈے سنگھ ، ڈاکٹر سنیل پنور اور منیش شرما کو شامل کیا گیا ہے۔ پارٹی نے وضاحت کی ہے کہ منریگا بچاؤ جدوجہد قومی سطح پر جاری رہے گی اور مرکزی حکومت سے اسکیم کی بحالی کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس عنقریب نئی دہلی میں منعقد ہوگا جس میں احتجاجی لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔1