کانگریس انچارج میناکشی نٹراجن کی زیر قیادت آج میدک میں جلسہ عام
حیدرآباد۔27جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی انچارج محترمہ میناکشی نٹراجن MGNREGA کے نام کی تبدیلی اور اسے G Ram G سے موسوم کئے جانے کے خلاف شروع کی جانے والی جدوجہد کی قیادت کریں گی اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر دیہی عوام کے درمیان پہنچ کر مرکزی حکومت کے اس اقدام کے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا۔ بتایا جاتاہے کہ تلنگانہ میں محترمہ میناکشی نٹراجن کی زیر قیادت منعقد کئے جانے والے ان پروگرامس میں عوام کو اس بات سے واقف کروایا جائے گا کہ کس طرح سے مرکزی حکومت MGNREGA اسکیم کے صرف نام کو تبدیل نہیں کررہی ہے بلکہ ملک سے گاندھی کے نام کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے قومی سطح پر مرکزی حکومت کے اس منصوبہ اور اقدام کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس پر عمل آوری شروع کردی ہے ۔ تلنگانہ میں محترمہ میناکشی نٹراجن کی نگرانی میں 28 جنوری کو میدک میں اس سلسلہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جبکہ 29 جنوری کو ویملواڑہ اور یلا ریڈی میں جلسے منعقد کئے جائیں گے۔30 جنوری کو آلیر میں جلسہ منعقد کرنے کے علاوہ 31جنوری کو ابرہیم پٹنم اور نکریکل میں جلسہ منعقد کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج درج کروایا جائے گا۔مرکزی حکومت نے دیہی عوام کو روزگار کی فراہمی کی اس اسکیم کے نام کو تبدیل کرتے ہوئے اسے G Ram G سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے بعد سے ہی اپوزیشن جماعتیں مرکز کو نشانہ بنارہی ہیں اور الزام عائد کیا جا رہاہے کہ ہندوستان سے گاندھی کے نام کو ہٹانے اور دیہی عوام کو روزگار کی فراہمی کے لئے چلائی جانے والی اسکیم کو ختم کرنے کے منصوبہ کے تحت یہ فیصلہ کیاگیا ہے ۔3
وشاکھاپٹنم کے سمندر کی گہرائیوں میں لہرایا ترنگا