منسوخ شدہ کرنسی نوٹس کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

   

ریزرو آف انڈیا کی وضاحت
حیدرآباد ۔ 7۔نومبر (سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا نے 500 اور 1000 روپئے کے کرنسی نوٹس کی تبدیلی سے متعلق سوشیل میڈیا میں وائرل خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ مرکزی حکومت نے 2016 میں 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹس کو منسوخ کردیا تھا ۔ منسوخ شدہ نوٹوں کی تبدیلی کے سلسلہ میں ریزرو بینک آف انڈیا سے نئے قواعد کی اجرائی کے بارے میں سوشیل میڈیا میں خبریں وائرل ہورہی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلہ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ منسوخ شدہ کرنسی نوٹس کو تبدیل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پی آئی بی فیکٹ چیک نے ان خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ۔ آر بی آئی کی جانب سے نوٹوں کی تبدیلی کے سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔ عوام مزید تفصیلات آر بی آئی کے ویب سائیٹ http://rbi.org.in/ سے حاصل کرسکتے ہیں۔1