منسوخ وظائف دلانے مستحقین کو رکن اسمبلی کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی کیمپ آفس میں خواتین کے ساتھ مسٹر سریندر کا اجلاس

یلاریڈی ۔ میونسپل حدود کے مختلف وارڈوں سے تعلق رکھنے والے 33 مستحق افراد کے منسوخ کئے گئے آسرا وظائف کو دوبارہ بحال کرنے کا یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر سریندر نے تیقن دیا ۔ انہوں نے مستقر پر کیمپ آفس میں آسرا وظیفہ خواروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے بہت جلد تمام مستحقین خواتین و افراد کو آسرا وظائف منظور کروانے کی بات کہی اور ان وظائف کو منسوخ کروانے میں جن افراد کا بھی کردار رہا ہے ان تمام افراد کو محکمہ جاتی کارروائی کرکے قانونی قدم اٹھانے کا تیقن دیا ۔ واضح رہے کہ کل متاثرہ خواتین نے شاہرہ پر دھرنا منظم کرکے اپنی آواز سرکار تک پہونچائی تھی ۔ رکن اسمبلی نے فوری متحرک ہوکر اس معاملہ کی مکمل جانچ کروانے اور تمام مستحقین کو وظائف دلانے کا وعدہ کیا ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد قمر احمد ، میونسپل چیرمین ستیہ نارائنا ، قائدین میں نرسملو ، محمد عمران ساجد ، شیخ مجیب الدین دامودھر ، اوشار گوڑ ، راجو اور کونسلرس موجود تھے ۔