منشیات ، تیز رفتار گاڑی کا رحجان ، نوجوانوں کی زندگیاں تباہ

   

سماج کے ذمہ دار اصحاب کو توجہ دینے کی ضرورت ، گنگاجمنی تہذیب کے فروغ پر زور ، آئی جی پی چندرشیکھر ریڈی کا انٹرویو
نرمل ۔ 17 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دور حاضر کا سب سے بڑا عظیم ترین المیہ منشیات ہے جس نے زندگی کو مفلوج کردیا ہے ، نشوں کے عادی اپنی جان کے دشمن اور اپنے بھگوان کے ناخوشگوار بندے ہوتے ہیں جو اس کی دی ہوئی زندگی کی قدر کرنے کی بجائے اسے برباد کرنے پر تلے رہتے ہیں اور منشیا فروش ملک کے نوجوانوں کے وہ دشمن ہیں جو نوجوان نسلوں کو تباہ کر کے ملک و نوجوانوں کی بنیادیں کھوکھلی کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار چندرشیکھرریڈی آئی پی ایس انسپکٹر جنرل آف پولیس لمٹی زون (1) جو متحدہ ضلع عادل آباد کے دو روزہ دورہ پر تھے اور نمائندہ سیاست جلیل ازہر کی خواہش پر موجودہ حالات کے تناظر میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سلسلہ گفتگو جاری رکھتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ نوجوان نسل فکری روحانی جسمانی اعتبار سے مفلس ہوتی جارہی ہے جو اتنا بھی نہیں جانتے کہ زندگی اور موت کے درمیان کتنا کم فاصلہ ہے ۔ وہ موت سے قبل اپنے آپ کو زندہ درگور کر لیتے ہیں ۔ سماج کے ذمہ دار اصحاب اور سرپرستوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہ کہ وہ نوجوان نسل کی پرورش کے ساتھ ساتھ ان کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں نشہ اور ڈرگس کے خاتمہ کیلئے ریاست کی پولیس اور حکومت پوری طرح متحرک ہے تاہم عوام پر بھی دمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سماج میں ہورہی برائیوں کے سدباب کیلئے آگے آئیں ۔ انہوں نے ریاست میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں تیز رفتار گاڑیاں چلانے کے رحجان نے کئی زندگیوں کو موت کی آغوش میں لے لیا ہے مرنے والے تو حادثات میں مرجاتے ہیں لیکن ان کے والدین پر کیا گزرتی ہے وہ کیفیت تو صرف والدین ہی جانتے ہیں نوجوانوں کو چاہئے کہ تیز رفتار گاڑیاں چلانے سے گریز کریں اور یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ ان کی موت سے سارا خاندان کس حال میں آجائیگا کہیں کسی کا سہاگ اُجڑ جاتا ہے تو کہیں کسی ماں کی گود اجڑ جاتی ہے ۔ سرپرستوں کی بھی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ ونوجوانوں کو گاڑیاں چلانے پر نظر رکھیں اور کم عمر لڑکوں کو گاڑیاں چلانے کی قطعی اجازت نہ دیں انسپکٹر جنرل آف پولیس مسٹر چندرشیکھرراو نے بتایا کہ آج مختلف علاقوں میں فرقہ پرستی کو بھی ہوا دیتے ہوئے امن و امان کو بگاڑنے کی چند مٹھی بھر شرپسند عناصر کوشش کررہے ہیں۔ پولیس ایسے افراد پر سخت نظر رکھتے ہوئے قانونی کارروائی کررہی ہے تاہم عوام کو بھی سونچنا چاہئے کہ فرقہ پرستی سے ملک ریاست اپنے اپنے علاقوں کی ترقریب رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ ایسے واقعات میں ملوث نوجوانوں کا مستقبل بھی تاریکی میں ڈوب جاتا ہے ۔ گنگاجمنی تہذیب کو پراون چڑھاتے ہوئے ایک دوسرے کے تہواروں میں خوشیاں مل جل کر منائیں یہی انسانیت ہے واضح رہے کہ مسٹر چندرشیکھرریڈی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملٹی زون 1 سابق میں بحیثیت ایس پی اور کمشنر پولیس راما گنڈم کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں نظم و نسق کی برقراری ہیں ان کی ایک منفرد پہچان محکمہ پولیس میں ہے ۔