جالندھر: پنجاب حکومت کی جارحانہ ‘یدھ نشیان ورودھ (منشیات کے خلاف جنگ) مہم کے تحت ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کمشنریٹ پولیس جالندھر نے لکھن پال گاؤں میں منشیات کے اسمگلروں کی طرف سے کی گئی غیر قانونی تعمیر کو منہدم کر دیا، جو طویل عرصہ سے منشیات کے ایک بڑے گڑھ کے طور پر مشہور ہے ۔پولیس کمشنر دھن پریت کور، جو آپریشن کی قیادت کر رہی ہے ، نے اتوار کو کہا کہ لکھن پال گاؤں، جو روایتی طور پر منشیات کی بڑے پیمانے پر فروخت اور سپلائی کیلئے بدنام ہے ، پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔