منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کو روکنے میں آئی پی ایس عہدیداروں کا اہم رول

   

آئی پی ایس کی 77 ویں بیاچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ ، دلجیت سنگھ چودھری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بی ایس ایف کے ڈی جی دلجیت سنگھ چودھری نے کہا کہ آئی پی ایس منشیات اسمگلنگ اور دہشت گردی کو روکنے میں اہم ہے ۔ انہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ 77 ویں آئی پی ایس بیاچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنی مخاطبت میں کہا کہ انسانی حقوق کے تحفظ اور آنے والے چیالنجوں پر قابو پانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائمس اور مالیاتی فراڈ پر توجہ دی جائے ۔ انہوں نے تجویز دی کہ امیر اور غریب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے ۔ آپریشن سندور میں پولیس اہلکاروں نے بہت تعاون کیا ۔ انہوں نے مسلح افواج کے ساتھ کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ٹکنالوجی پر انحصار نہ کریں آپ کو فیلڈ لیول پر کام کرنا چاہئے ۔ پولیس اسٹیشن ہر شہری کی پہلی امانت ہے ۔ آئی پی ایس کے طور پر آپ سب کو بہت سے چیلنجس کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ صحت اور تندرستی بھی بہت اہم ہے ۔ اگر آپ صحت مند رہیں گے تو آپ اپنی ذمہ داریاں موثر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں ۔ ہر میدان میں قانون کی سختی کا چیلنج ہے ۔ اگر آپ آئین کے مطابق کام کرتے ہیں تو آپ صرف آئی پی ایس نہیں ہیں جو غریبوں کو خطرے سے بچاتے ہیں ۔۔ ش