منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں 135 افراد گرفتار

   

ریاض : سعودی سرحدی گارڈ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے سرکاری ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہے کہ نجران، جازان، عسیر، تبوک اور شرقیہ کے علاقوں میں سرحدی محافظوں نے زمینی گشت کے دوران 64 ٹن اور 400 کلوگرام نشہ آور ادویات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ایک ٹن اور 9 کلوگرام چرس، 62 ہزار ایمفیٹامین کی گولیاں، 4 لاکھ 25 ہزار 620 گولیاں اور ریگولر میڈیکل کی 4 لاکھ 25 ہزار 620 ٹیبلٹس بھی پکڑی گئی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 36 سعودی شہریوں سمیت 135 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے مختلف قومیتوں کے 99 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔