نوجوانوں کو ٹکنالوجی کے ذریعہ آگے بڑھنے پر زور، شعور بیداری مہم سے ججس کا خطاب
نظام آباد:6 ؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منشیات کی وجہ سے انسانوں کی زندگیوں کو خطرہ لا حق ہو رہا ہے۔ لہذا منشیات سے دوری اختیارکریں۔ ان خیالات کا اظہار ہائی کورٹ جج تلنگانہ لیگل سرویس اتھارٹی کے چیئرمین سوجھیپال نظام آباد ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھارٹی کی جانب سے شعور بیداری اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں ہائی کورٹ جج ریاستی لیگل سرویس سنٹرسکریٹری پنچاک شری ،ضلع جج کنچالہ سنیتا ،ضلع کلکٹر راجیو گاند ھی ہنمنتو ، نارکوٹک کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سچین گروپوڑے ،پولیس کمشنر کلمیشور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر جسٹس سجھے پال نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلیمی دور میںڈرگس کا کہیں پر بھی پتہ نہیں تھا اور ڈرگس کی لعنت سے پاک تھا لیکن اب کئی طلبہ ڈرگس کے عادی بن گئے ہیں ڈرگس کی وجہ سے دماغی توازن ہو جا رہے ہیں اور خودکشی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت حاصل کرتے ہوئے اگے بڑھنے پر زور دیا دلچسپی اور ہمت سے کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔موجودہ حالات جائزہ لیں اور مستقبل کی راہ کو طئے کرنے کی ہدایت دی۔ جیت اور ہار لگی رہتی ہے اور یہ دونوں کو نظر میں رکھتے ہوئے آگے بڑھیں تو بہتر ہوگا۔ تعلیمی دور سے ہی ا سپورٹس اور تعلیم کو مساوی لے کر چلے تاکہ اعلی مقامات کو پہنچ سکے اس موقع پر ہائی کورٹ جج سدھا نے اپنی تقریر میں کہا کہ ذمہ داریوں کا احساس نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ نوجوان عدم اعتماد کا شکار ہو رہے ہیں اور حوصلے کھو جا رہے ہیں اور ڈرگس کی طرف مائل ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے اگر کوئی ڈرگس کا شکار ہو تو فوری ان کے والدین کو اس سے واقف کروائیں اور یہ ایک سماجی ذمہ داری ہے۔ منشیات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوری اختیار کریں اس موقع پر نارکوٹک کنٹرول بیورو کی زونل ڈائریکٹر سچن گھر پڑے نے پاور پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی طور پر موقف کھویا اس موقع پر ڈسٹرکٹ لیگل سل سروس سینٹر کی جانب سے انجام دیے جانے والے سماجی پروگراموں کے بارے میں ضلع جج سنیتا کنچالہ نے تفصیلی طور پر واقف کروایا اس موقع پر مختلف کالجوں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
