حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھٹکیسر پولیس نے تین افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے منشیات اور گانجہ کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ ضمیر صدیقی ساکن ہمایوں نگر 32 سالہ پلی رامیا ساکن حفیظ پیٹ اور 31 سالہ کے اکھیل ساکن الماس گوڑہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مٹیا فٹیا سائن ایم ڈی ایم اے ایل ایس ڈی اور گانجہ کی مقدار کو ضبط کرلیا اس کے علاوہ پولیس نے کارروائی میں ایک کار کو بھی ضبط کرلیا ۔ ان تینوں کی دوستی کلب ہاوز ایپ کے ذریعہ ہوئی تھی اور ایک کے ذریعہ انہوں نے ڈرگس کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ اور گچی باؤلی پمپ میں ان کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اکھیل اکثر گوا کا سفر کرتا تھا اور اس کے ذریعہ انہوں نے ڈرگ حاصل کیا ۔ جس کے بعد اکھیل نے ضمیر اور رمیا کو گوا روانہ کیا اور انہیں آن لائن رقم ٹرانسفر کی اور منشیات منگوائے 9 ڈسمبر کے دن گوا جانے کے بعد یہ دونوں 13 ڈسمبر کو واپس ہوئے اور ان تینوں نے گھٹکیسر کے علاقہ میں ملاقات کا منصوبہ بنایا ۔ گھٹکیسر آوٹر رنگ روڈ کے انڈر بریج میں یہ لوگ ملاقات کیلئے جمع تھے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھٹکیسر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اور منشیات کو ضبط کرلیا ۔ ع