منشیات فروخت کے الزام میں پانچ افراد بشمول زوماٹو ڈیلیوری بوائے گرفتار

   

حیدرآباد : /21 ستمبر (سیاست نیوز) منشیات فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس پولیس نے 5 افراد بشمول زوماٹو ڈیلیوری بوائے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ سی ایچ وینکٹ لنگم ، ڈی یشونت نائک ، اے مہیش بابو ، این سائی کمار ، جی مدن کمار اور سی ایچ گنیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹ لنگم اور یشونت نائک دونوں دوست ہیں اور معاشی تنگی کے نتیجہ میں دونوں نے وشاکھاپٹنم سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر میں فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں مذکورہ افراد نے وشاکھاپٹنم سے 2 کیلو گانجہ اور ایک لیٹر حشیش کا تیل شہر منتقل کرتے ہوئے اسے خواہشمند گاہکوں کو فروخت کرنے کی کوشش کی ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ویسٹ زون ٹاسک فورس پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 لاکھ مالیاتی منشیات ، 2 کیلو گانجہ اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ۔ب