چتوڑ گڑھ : راجستھان کے چتور گڑھ ضلع میں ایک پولیس کانسٹبل کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پائے جانے کے بعد ریاستی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راجن دشینت نے آج بتایا کہ شری گنگا نگر ضلع کے سوماسر پولیس اسٹیشن راجیاسر کا رہنے والا ہنومان، جو ضلع چتور گڑھ کے 2015 بیچ میں کانسٹبل کے طور پر بھرتی ہوا تھا ، کو اسمگلروں کے ساتھ مل کر افیون لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔جرم کا مرتکب پائے جانے کے بعد اسے ریاستی ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔کانسٹبل ہنومان اپنے ایک اور ساتھی سیتارام کے ساتھ نیمبہیرا علاقے سے افیون لے کر سری گنگا نگر کے لیے روانہ ہوا، جسے 14 مئی کو 3.690 کلوگرام افیونکے ساتھ گرفتار کیا گیا۔