منشیات قالینوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

   

انقرہ : ترک حکام نے ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کروڑوں ترک لیرا مالیت کی کئی کلو گرام منشیات قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔استنبول ایئرپورٹ پر ترک کسٹمز حکام نے 17 کلو گرام میتھم فیٹامائن برآمد کی، جو ترکی میں اسمگل کرنے کیلئے قالین کے اندر چھپائی گئی تھی۔ترکی کی وزارت تجارت نے انکشاف کیا کہ، کل، پیر کو کسٹم ریسکیو ٹیموں نے استنبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایکسپریس کارگو سیکشن پر پہنچنے والے سامان کی تربیت یافتہ پولیس کتوں کی مدد سے جانچ کے دوران قالینوں کے اندر چھپائی گئی میتھم فیٹامائن کی بڑی مقدار برآمد کی۔کچھ گھنٹے قبل وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق منشیات کی مالیت تقریباً 18 ملین ترک لیرا ہے۔