’’منشیات کا بادشاہ‘‘ :جیل کی چھت پر موجود سوراخ سے فرار

   

روم ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) اٹلی کے شہر میلان میں جس شخص کو کوکین (منشیات) کا بادشاہ کہا جاتا ہے، وہ یوراگوئے کی ایک جیل سے ایک ایسے وقت فرار ہوگیا جب اس کی اٹلی کو حوالگی عمل میں آنے والی تھی۔ روکومورابٹیو یوراگوے کے دارالحکومت مانٹویڈیو کی ایک جیل سے اس وقت فرار ہوگیا جب اس نے دیکھا کہ جیل کی چھت پر موجود ایک بڑا سوراخ اس کی مدد کرسکتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ روکو مورابیٹو جس کی عمر 52 سال بتائی گئی ہے، اپنے ساتھ دیگر دو قیدیوں کو بھی لے کر فرار ہوگیا جنہیں برازیل اور ارجنٹینا کے حوالے کیا جانے والا تھا۔