ایک کروڑ 40 لاکھ مالیتی نشہ آور ادویات کی ضبطی
حیدرآباد 29 اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ نے نلہ کنٹہ پولیس کے ساتھ منشیات کے بڑے ریاکٹ کا پردہ فاش کردیا اور چار افراد بشمول دو بین ریاستی گانجہ منتقلی کے اسمگلرس کو گرفتار کرلیا ۔ اڈیشنل کمشنر کرائم اینڈ لسٹ مسٹر وشوا پرساد نے میڈیا کو بتایا کہ 30 سالہ ہرش وردھن ساکن مدھیہ پردیش، 30 سالہ سرینواس راہول ساکن چینائی و مقامی افراد 26 سالہ ابھیشک اور 29 سالہ دھول ساکنان سکندرآباد کوگرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے (1,380) گرام ہائیڈرو فونک گانجہ اور (44) ایل ایس ڈی میجک مشروم جس کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا ۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ آن لائین بیجوں کی خریداری کرکے پانی میں ایل ای ڈی لائٹس میں ہائیڈروفونک گانجہ کی پیداوار کی جاتی ہے۔ ان بیجوں کی خریداری او بی کے ذریعہ ڈریڈ مارکٹ سگنل ایپ کے ذریعہ فروخت کی جاتی ہے اور اس گانجہ کی ٹرانسپورٹ کیلئے حوالہ اور کرپٹو کرنسی کے ذریعہ لین دین کی جارہی تھی ۔ پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے وی پی این ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ پولیس کی کارروائی سے بچا جاسکے ۔ تاہم خفیہ اطلاع پر حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ نے نلہ کنٹہ پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے اینٹی گرفتار کرلیا۔ع