حیدرآباد۔ شہر میں منشیات کے ایک بڑے ریاکٹ کو ڈی آر آئی نے بے نقاب کردیا۔ غذائی اجناس کی آڑ میں بیرونی ممالک سے میٹافناسائن نامی نشیلی دوا کو منتقل کیا جارہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر احتیاط سے کارروائی کرتے ہوئے ڈی آر آئی نے ایر پورٹ پر اس سازش کو بے نقاب کردیا اور ایک کیلو گرام وائیٹ کرسٹالین میٹافٹا سائن کو ضبط کرلیا جس کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہے جس کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ سڈنی سے غذائی اجناس کے ایک بڑے کنسائنمنٹ میں اس نشیلی دو کو منتقل کیا جارہاتھا۔ ڈی آر آئی اس خطرناک سازش کے پیچھے کارفرما طاقتوں کا پتہ چلانے میں مصروف ہے۔