منشیات کا کاروبار کرنے والی بین ریاستی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد۔/24 فروری، ( سیاست نیوز) ترملگیری پولیس نے 5 رکنی بین ریاستی ٹولی جو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ راجو راوت متوطن جئے پور اپنے دیگر ساتھیوں جی کیبرتا، بھنگ راج شبر، کرول مہیش کمار اور محمد انور کی مدد سے منشیات کا کاروبار چلارہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد جو نشہ کے عادی ہیں اور مختلف ریاستوں سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر حیدرآباد میں دوگنی قیمت میں فروخت کرنے کی کوشش میں تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیش کمار اور محمد انور راجو راوت سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر کے مختلف مقامات پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ 23 فروری کو مذکورہ افراد نے بوئن پلی مارکٹ یارڈ کے قریب اکٹھا ہوئے اور تمباکو اشیاء کے ساتھ ساتھ گانجہ بھی حاصل کرلیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اس ٹولی کے قبضہ سے 1.530 کیلو گانجہ اور تمباکو اشیاء بھی ضبط کرلیا۔ گرفتار افراد کو ترملگیری پولیس نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔ ب