منشیات کا کاروبار کرنے والی ٹولیا ںگرفتار

   

500 گرام گانجہ ضبط ، پولیس کی گانجہ کے خلاف مہم
حیدرآباد۔ 7 مارچ ( سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس گانجہ کے کاروبار میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ ترین کارروائی میں شہر میں دو ٹولیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو منشیات کے کاروبار کررہے تھے۔ پہلی کارروائی میں چلکل گوڑہ پولیس نے وارثی گوڑہ سکندرآباد کے ساکن محمد ندیم کو 500 گرام گانجہ کے ساتھ اس وقت گرفتار کرلیا جب اس نے علاقہ دھول پیٹ سے اس شخص سے گانجہ حاصل کرکے اس سے دوگنی قیمت میں شہر میں فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ محمد ندیم نے سابق میں مارکٹ‘ آصف نگر‘ بنجارہ ہلز‘ رائے درگم پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ اسی قسم کی ایک اور کارروائی میں ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گانجہ فروخت کرنے والے تین افراد اور اس کا استعمال کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ التجا حسین ساکن یاقوت پورہ اور اس کے تین ساتھی مرزا علی‘ اسلم حسین اور اترپردیش کے اصغرعلی شہر میں خواہشمند گاہکوں کو گانجہ فروخت کررہے تھے۔ حالانکہ پیشہ سے مزدور ہیں لیکن آسانی سے پیسہ کمانے کی غرض سے گانجہ کا کاروبار کررہے تھے۔ پولیس نے گانجہ کا استعمال کرنے والے عبدالارباز ‘ شکیل ‘ محمد سہیل‘ سید جاوید‘ پی ۔ تیجا‘ نوین‘ محمد بشارت اور مہیش کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ گانجہ فروخت کرنے والے افراد کے قبضہ سے 5 کیلو گانجہ ‘ 10 موبائیل فون برآمد کرتے ہوئے انہیں رین بازار پولیس کے حوالہ کردیا۔ ب