حیدرآباد ۔10 فروری (ایجنسیز)اسپورٹس ولیج ملٹی اسپورٹ اور سنایا گروپ کے اشتراک سے منشیات کے خلاف اور صحت و فٹنس کے فروغ کے لیے ایک آگاہی دوڑ منعقد کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کی قیادت محمد شمس الدین کر رہے ہیں، جبکہ سنایا گروپ کے چیئرمین الیاس خان معاون ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر اور فزیکل ڈائریکٹر پروفیسر راجیش کمار نے اس دوڑ کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل اور جسمانی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت عادات، بہتر صحت اور منشیات سے پاک مستقبل کی طرف رہنمائی کرتی ہیں۔یہ آگاہی دوڑنیکلس روڈ، میں منعقد ہوگی۔ دوڑ بچوں اور نوجوانوں کے لیے مختلف زمروں میں ہوگی۔