منشیات کیخلاف مہم چلانے والے خود منشیات کے عادی

   

بنجارہ ہلز ہب میں سنگر راہول سلپی گنج بھی موجود

حیدرآباد۔3اپریل۔(سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کی جانب سے چلائی جانے والی منشیات سے پاک ماحول کی مہم میں منشیات کے عادی اور منشیات کو فروغ دینے والے شامل ہیں!حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں رات دیر گئے جاری رہنے والی پارٹی میں منشیات کے استعمال اور زائد از 150 افراد کی موجودگی میں جاری ہنگامہ آرائی اور ان کی گرفتاری کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس پارٹی میں جہاں منشیات کا استعمال ہورہا تھا اس میں موجود تلگو سنگر راہول سلپی گنج حیدرآباد پولیس کی انسداد منشیات مہم کا حصہ رہے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ پارٹی سے حراست میں لئے جانے والے بگ باس میں حصہ لینے والے راہول نے ماہ فروری کے دوران حیدرآباد پولیس کی جانب سے شروع کی جانے والی انسداد منشیات مہم میں حصہ لیتے ہوئے منشیات کے خلاف مہم چلائی تھی اور وہ خود گذشتہ شب بنجارہ ہلز علاقہ میں موجود پانچ ستارہ ہوٹل کے پب میں جاری پارٹی کا حصہ تھے جہاں منشیات کا بے دریغ استعمال ہورہا تھا ۔راہول کے عمل او ر پولیس کی جانب سے انسداد منشیات مہم کے لئے اس کو مدعو کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس عہدیداروں کو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کن لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔م