ممبئی : بالی ووڈ اداکار اعجاز خان کو منگل کے روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتار کرلیا۔ منشیات کے کاروباری شاداب بٹاٹا کی گرفتاری کے بعد اعجاز خان کے نام کا انکشاف ہوا تھا۔ این سی بی نے اعجاز خان کے حوالہ سے اندھیری اور لوکھنڈوالا کے کئی ٹھکانوں پر دھاوے کئے ہیں۔ اعجاز خان آج ہی راجستھان سے ممبئی پہونچے تھے۔ بہار این سی بی نے انھیں حراست میں لے لیا۔