حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند سے بھی ایڈوین نونیز کی گرفتاری کی تصدیق
حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس نے منشیات کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اصل سرغنہ 45 سالہ ایڈوین نونیز ساکن نارتھ گوا کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے ایڈوین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ ایڈوین حیدرآباد پولیس کیلئے انتہائی مطلوب تھا۔ تقریباً تین ماہ قبل منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے نارائنا بروکر عروف بابو عرف خالی کو حبشی گوڑہ علاقہ سے حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ نے گرفتارکیا تھا اور اسکی اطلاع پر پولیس کی خصوصی ٹیمیں گوا میں ایڈوین کی تلاش میں مصروف تھی۔ نارائنا بروکر منصوراحمد سے جو گوا کا ساکن ہے، مفرور ہے۔ اس کے ذریعہ منشیات خریدا کرتا تھا اور حیدرآباد کے علاوہ آندھراپردیش میں بھی ان منشیات کو فروخت کرتا تھا جس کے بعد اس نے منشیات کی زائد مقدار کو تکارام سالگوکر عرف نانا رمیش چوہان، اسٹیو ایڈوین نونیز اور سنجیا کوویکر سے خریدا کرتا تھا اور ان منشیات کو زائد قیمت میں حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات پر فروخت کرتا تھا۔ اس ٹولی کا اصل سرغنہ ایڈوین نونیز کو سٹی پولیس تلاش کررہی تھی اور گوا میں چند ہفتوں سے اس کی شدت سے تلاش جاری تھی۔ ایڈوین نونیز جو ایک پب کا مالک بھی ہے۔ پب کی آڑ میں منشیات کو فروخت کرتے ہوئے کروڑہا روپئے کا مالک بن گیا ہے اور اس کے تقریباً 600 سے زائد گراہک پائے جاتے ہیں۔ 15 دن سے جاری شدت کی تلاش میں بالآخر حیدرآباد سٹی پولیس کامیاب ہوگئی اور ایڈوین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈوین مصروف ٹک ٹاک اٹارو بی جے پی لیڈر سونالی پوگاٹ کے قتل کیس میں بھی ملوث بتایا گیا ہے۔ سٹی پولیس کمشنر سی وی آنند نے ایڈوین کی گرفتاری میں تعاون کرنے پر گوا پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ع