حیدرآباد : یکم / اپریل (سیاست نیوز) منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث بین ریاستی اسمگلر کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے افضل گنج پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ ایس منی تیجا متوطن راجمندری آندھراپردیش سے ہے جو پیشہ سے منرل واٹر سپلائی کا کام کرتا ہے اور وہ گانجہ کا عادی ہے ۔ آسانی سے روپئے کمانے اور معاشی تنگی سے نکلنے کیلئے اس نے گانجہ کا کاروبار شروع کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ راجمندری کے متوطن گوتم نامی ڈرگس اسمگلر سے وہ گانجہ حاصل کیا کرتا تھا اور اسے شہر منتقل کرنے کے بعد اونچی قیمت میں فروخت کرتا تھا ۔ شہر میں گانجہ منتقل کرکے خواہشمند افراد کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ منی تیجا کو ٹاسک فورس پولیس نے املی بن اسٹیشن کے قریب گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 1.5 کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزم کو ٹاسک فورس نے افضل گنج پولیس کے حوالے کردیا ۔ب