منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ،نو شہری امریکہ کے حوالے

   

بوگوٹا، 2 نومبر (یواین آئی) کولمبیا نے منشیات کی اسمگلنگ اور مجرمانہ تنظیم میں ملوث ہونے کے الزام میں نو شہریوں کو امریکہ کے حوالے کیا ہے ۔ وزیر دفاع پیڈرو آرنلفو سانچیز نے یہ اعلان کیا۔ وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہماری پولیس کولمبیا نے انٹرپول ہیڈ کوارٹر اور امریکی حکام کے ساتھ مل کر اتوار کو نو کولمبیا کے شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ اور جرم کی سازش کرنے کے الزام میں امریکہ کے حوالے کیا۔ سانچیز نے کہا کہ حوالگی والوں میں نیگرو فرینک بھی ہے ، جو ایل لوکوبیریرا کی قیادت میں مقامی مجرمانہ تنظیم کا دوسرا کمانڈرتھا، جس نے میکسیکن لاس زیٹاس کارٹیل کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔سانچیز نے زور دیاکہ کولمبیا کی بین الاقوامی جرائم کے تئیں کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی’ امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد کو مضبوط کرتی ہے ۔ یہ پالیسی انصاف اور سلامتی کے معاملات میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتی ہے اور موت کی تجارت میں ملوث افراد کو واضح پیغام دیتی ہے کہ انہیں کولمبیا میں نہ تو پناہ ملے گی اور نہ ہی معافی ملے گی۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ حوالگی واشنگٹن اور کولمبیا کے درمیان جاری سفارتی تنازعہ کے درمیان ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے 20 اکتوبر کو سفیر ڈینیل گارسیا پینا کو واشنگٹن سے واپس بلالیا تھا۔جمعرات کو وزیر خارجہ یولینڈا ولاویسینسیو میپی اور امریکی ناظم الامور جان میک نامارا کے درمیان بات چیت کے بعد کولمبیا نے اعلان کیا کہ وہ اپنے سفیر کو امریکہ واپس بھیجے گا۔ اس مصالحانہ لہجے کے باوجود تناؤ برقرار ہے ۔ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے جمعہ کو صدر پیٹرو، ان کے بیٹے نکولس پیٹرو، خاتون اول ویرونیکا الکوسر اور وزیر داخلہ ارمینڈو بینیڈیٹی پر پابندیاں عائد کردیں۔

روس کی خبرووسک نیوکلیئر
آبدوز کی لانچنگ
ماسکو، 2 نومبر (یو این آئی) روس نے بندرگاہی شہر سیورودونسک میں ایک نئی نیوکلیئر آبدوز خبرووسک کو لانچ کیا ہے ، یہ اطلاع روسی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز دی۔ وزارت نے ایک ریلیز میں کہا کہ نیوکلیئر آبدوز کی لانچنگ تقریب جے ایس سی پروڈکشن اسوسی ایشن سیوماش میں منعقد ہوئی، جو کہ ایک بڑے روسی جہاز سازی کا ادارہ ہے۔ زیر آب ہتھیاروں اور روبوٹک نظام سے لیس یہ آبدوز روس کو سمندروں میں اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے قابل بنائے گی۔ وزارت نے روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کے حوالے سے کہا کہ میں آبدوز کی تعمیر میں شامل تمام افراد کا ان کی دیانتداری اور اعلیٰ معیار کے کام کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جہاز کو ابھی بھی متعدد سمندری آزمائشوں سے گزرنا ہے ۔ میں عملے اور کمیشننگ ٹیم کی ان آزمائشوں میں کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔

وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے صدر پر کولمبیا میں منشیات کے کارٹلز کو فروغ دینے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ کے تحت کوکین کی پیداوار بڑے پیمانے پر بڑھنے لگی۔ پیٹرو نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی۔