منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : اسپیشل آپریشن ٹیم میڑچل زون نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 500 گرام افیون کو ضبط کرلیا ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 25 سالہ راج پوری ساکن بالا نگر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ راج پوری راجستھان سے تعلق رکھتا ہے ۔ جو اپنے ہم وطن منوہر لعل متوطن راجستھان سے افیون خریدا کرتا تھا جو مفرور بتایا گیا ہے ۔ راجستھان سے منشیات کو حیدرآباد منتقل کرنے کے بعد زائد قیمت میں فروحت کررہا تھا ۔ ریاست میں نشیلی اشیاء کی منتقلی اور فروخت کرنے میں یہ اہم رول ادا کررہا تھا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 100 گرام پر مشتمل 5 پیاکٹس ، ایک ایکٹیوا گاڑی اور سیل فون کو ضبط کرلیا ۔ اور مزید تحقیقات کے لیے بالا نگر پولیس کے حوالے کردیا ۔۔ ع