ڈی جی پی تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی کے ہاتھوں کمشنر آفس بشیر باغ میں افتتاح
س
حیدرآباد9فروری(یواین آئی) حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے منشیات کی روک تھام اور اس کے معاملات سے نمٹنے2 خصوصی یونٹس کا قیام عمل میں لایا گیاجس کا افتتاح ڈی جی پی مہیندر ریڈی نے آج کمشنر آفس بشیرباغ حیدرآباد میں کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی کو پولیس سلامی بھی دی گئی اور منشیات کی لعنت کے سلسلہ میں بیداری فیچربھی پیش کیاگیاجس کا مشاہدہ ڈی جی پی اور پولیس کے دیگر عہدیداروں نے کیا۔کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے ڈی جی پی کا استقبال کیا۔منشیات سے نمٹنے کے لئے بنایاگیا پہلا شعبہ جس کو حیدرآباد نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ (ایچ این ای ڈبلیو) کا نام دیاگیا ہے ، منظم منشیات کی اسمگلنگ کے معاملات سے نمٹے گا جبکہ دوسراشعبہ نارکوٹکس انوسٹی گیشن سوپرویژن ونگ (این آئی ایس ڈبلیو) جانچ کرنے والے عہدیداروں کی مدد کرے گا اور سزا کو یقینی بنائے گا۔ ایچ این ای ڈبلیو دفتر کمشنر پولیس سے کام کرے گا اور ڈی سی پی رینک کا عہدیدار اس کی کارکردگی کی نگرانی کرے گا۔ دو انسپکٹرس 4 سب انسپکٹرس اور 20 کانسٹبلس اس یونٹ میں کام کریں گے ۔ اس یونٹ کے کام میں انٹلی جنس کی معلومات منشیات سپلائی کرنے والوں’ گاہکوں کا پتہ چلانا اور ان کی سرگرمیوں کو روکنا ہے ۔ اس کے ذریعہ منشیات کے معاملات میں ملوث تمام افراد کا ڈاٹا بھی رکھا جائے گا۔ این آئی ایس ڈبلیو کی قیادت اے سی پی رینک کا عہدیدار کرے گا ۔ اس یونٹ کی بنیادی ذمہ داری مقامی پولیس اسٹیشنوں میں منشیات کے معاملات کی جانچ کی نگرانی ہے اس کے ذریعہ سزا کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ یونٹ مقدمات کی سماعت پر نظر رکھے گا اور مقامی پولیس ملازمین کو منشیات کے معاملات سے نمٹنے کی تربیت دے گا۔