منشیات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات

   

گمبھی راؤ پیٹ میں محکمہ اکسائیز سرکل انسپکٹر غلا م مصطفی کی سیاست نیوز سے بات چیت

گمبھی راو پیٹ: منشیات، نشہ سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے عوام میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ، اس سلسلے میں محکمہ ایکسائیز سرسلہ کی جانب سے تیار کردہ ’’گانجہ ودو آروگیم مودو‘‘ پوسٹرز ہینڈ پمفلٹ کی رسم اجراء انٹیگریٹ کلکٹر کامپلکس سرسلہ میں ایڈیشنل کلکٹر کیمیا نائیک،ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر ٹی سرینواس،میونسپل کمشنر سممیاء ،تحصلدار وجئے کمار، سرکل انسپکٹرزمحکمہ ایکسائیز یم آر پی چندراشیکھر، غلام مصطفی، راملو وغیرہ کے ہاتھوں عمل میں آیا، اس موقع پر سرکل انسپکٹر غلام مصطفی نے سیاست نیوز کو بتلایا کہ منشیات، جیسے گانجہ، چرس، بھنگ ، گٹکھا کی روک تھام کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کیا جاے گا تاکہ عوام کو اس کی لعنت سے دور رکھا جاے۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے ان منشیات کی کاشت اور منتقلی قانونی جرم ہے ، اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کے لیے محکمہ کی جانب سے سخت نظر رکھی جارہی ہے اور اسطرح کے واقعات میں ملوث افرد کو کس بھی صورت میں بخشا نہیں جائیگا۔ انھوں نے والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات سے دور رہنے کی ترغیب دیں اور ان سے ہونے والی دشواریوں ، پریشانیوں اور صحت کی بربادی سے انھیں آگاہ کریں، تاکہ و اس لعنت سے دور رہیں، اس پوسٹرز کے رسم اجراء کے موقع پر سرینواس، سروپ،و دوسرے موجود تھے۔