حیدرآباد : /28 جنوری (سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ پولیس نے گانجہ کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ مناسنگھ جو گنیش کی مورتیاں تیار کرنے کا کام کرتا ہے اور منگل ہاٹ کا ساکن ہے ۔ منشیات کے خلاف پولیس کی جانب سے مسلسل کارروائی کئے جانے پر گانجہ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور ان حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مناسنگھ نے گانجہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس سلسلہ میں اس نے گانجہ حاصل کیا ۔ حالانکہ اسے ڈسمبر 2021 ء میں گانجہ فروخت کرنے کے کیس میں پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا لیکن رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوکر منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے لگا ۔ پولیس نے مذکورہ شخص کے قبضہ سے 260 گرام گانجہ برآمد کرتے ہوئے اسے عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا ۔ ب