پنجی۔ گوا پولیس نے شمالی گوا کے انجونا کے پب اور ریستوراں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ انہیں منشیات کی کھپت اور اس سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کریں اور فوری طور پر معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ متعارف کروایا ہے۔ جیوبا دلوی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے چہارشنبہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں پب اور ریستوران کے مالکان کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے ان سے کہا ہے کہ اگر ان کا کوئی گاہک منشیات پینے کے بعد داخل ہوتا ہے تو ہمیں مطلع کریں۔
ان کے سیکیورٹی گارڈز انہیں چیک کریں گے۔ جیسے ہی ہمیں ایسے واقعات کی اطلاع ملے گی، ملوث افراد کے خون کے ٹسٹ کروائیں گے اور انہیں منشیات کے استعمال کے لیے بک کرائیں گے۔ ہم نے انہیں ایک ڈسپلے پوسٹر دیا ہے (منشیات کو نہ کہو) ۔ ہم منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔ دلوی نے کہا انجونا پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔ ریسٹورنٹ اور پب مالکان پولیس کی آنکھ اور کان ہوں گے۔ وہ ہمیں ایسی کسی بھی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے ریستوران کے مالکان کا ایک واٹس ایپ گروپ کھولا ہے تاکہ فوری معلومات ہمارے ساتھ شیئر کی جائیں۔ حتیٰ کہ ساحلی علاقوں میں سادہ لباس میں پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ گوا کا ساحلی علاقہ انجونا منشیات کی آماجگاہ کے طور پر مشہور ہے۔