منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار شخص کی پولیس چوکی میں خودکشی

   

لدھیانہ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک آدمی جسے منشیات کے استعمال کے الزام میں دوشنبہ کے دن گرفتار کیا گیا تھا، منگل کو پنجاب کی سمرالا پولیس چوکی میں اس نے اپنے آپ کو گولی مارکر ہلاک کرلیا۔ پردیپ سنگھ عرف سونی کو منشیات اور نفسیاتی طور پر اثرانداز ہونے والی نشہ آور دوا کے استعمال کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ منگل کے دن تفتیش کے دوران جب تحقیقاتی افسر گوریار کسی کام سے باہر گئے تو سونی نے 0.9 ایم ایم کا پستول آفس کی میز کی دراز سے نکالا اور اپنی کنپٹی پر گولی مار لی۔ وہ مقام واردات پر ہی مارا گیا۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ضلعی مجسٹریٹ نے اس واقعہ کی عدالتی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔