نظام آباد۔ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد میں گا نجہ منشیات کے خاتمہ کے لیے پولیس کی جانب سے سخت ترین اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پی ڈی ایس یو، پی وائی ایل کی جانب سے اے سی پی نظام آباد کو تحریری یادداشت پیش کی ۔پی ڈی ایس یو کے ضلع سکریٹری گنیش نے اے سی پی کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں نوجوان منشیات کا شکار ہو رہے ہیں بنیادی طور پر اس کا جائزہ لینے کی خواہش کی خاص طور سے شہر کے تعلیمی اداروں کے اطراف و اکناف کے علاقے میں واقع چھوٹی چھوٹی دکانوں پر گا نجہ اور دیگر منشیات کو فروخت کرتے ہوئے نوجوان کو نشے کی عادی بنا رہے ہیں اور نوجوان نشے کی عادی بن رہے ہیں خاص طور سے کنٹیشور بائی پاس سے گری راج کالج تک واقع دکانوں پر گانجہ فروخت کر رہے ہیں گری راج کالج کے علاقے میں نوجوان نسل ڈرگس کا شکار ہو رہے ہیں ڈرگز کے عادی نوجوان کوئی بھی جرم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں ریلوے اسٹیشن بس اسٹیشنوں نوائی علاقوں میں آسانی کے ساتھ ڈرگس دستیاب ہے انہوں نے اس کے لیے کمشنریٹ کے علاقے میں ٹاسک فورس قائم کرتے ہوئے اس پر نظر رکھنے کی اور اس کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر بی وی پی ویل ڈویژن صدر سائی بابا پی ڈی ایس یو محمد نصیر اور دیگر بھی موجود تھے۔