جگتیال میں متعلقہ عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب
جگتیال : جگتیال ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ منشیات کے خاتمہ میں موثر اقدمات کئے جائیں۔ منشیات، گانجہ، ڈرگس،گڑمبا جیسی مضر اشیاء کے استعمال کے خاتمہ سے متعلق ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ کلکٹر نے آئی ایم اے ہال میں جائزہ اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔اس موقع پر انھوں نے تاکید کی کہ حکومت منشیات کے استعمال کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر کے احکام کے مطابق کسی بھی فرد کے ساتھ نرم رویہ اختیار نہ کیا جائے۔ضلع کلکٹر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں منشیات کا استعمال کیا جارہا ہے۔اور طلباء منشیات کے عادی ہوکر اپنے مستقبل کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں۔گانجہ کی کاشت کرنے والوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سخت کاروائی کی جائے۔ دیہی علاقوں میں سرپنچ اور پنچایت سیکریٹریز کے تعاؤن سے منشیات کے استعمال کے خلاف شعور بیداری اجلاس کا انعقاد عمل میں لائیں۔منشیات کے عادی افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے گانجہ کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔محکمہ جات پولیس اور آبکاری کی جانب سے منصوبہ بندی کے ساتھ منشیات کے خاتمہ کیلئے اقدمات کئے جائیں۔اور محکمہ تعلیم کے ذریعہ منشیات کے خاتمہ میں خصوصی کردار نبھایا جائے۔اساتذہ کے ذریعہ منشیات کے استعمال کے مضر اثرات سے متعلقہ طلباء میں شعور بیدار ی کروائی جائے۔منشیات کے عادی طلباء کی نشاندہی کرتے ہوئے انکی رہنمائی کریں۔تعلیمی اداروں میں منفی کرداد ادا کرنے والے طلباء کی نشاندہی کرتے ہوئے اسکی وجوہات کا پتہ لگوائیں۔ طلباء کے ذریعہ منشات کے استعمال کا پتہ ہونے پر فوری والدین کو مطلع کیا جائے۔منشیات کے استعمال کے خاتمہ کیلئے عوامی نمائندوں کا مکمل تعاؤن حاصل کیا جائے۔ہر ہفتہ منشیات کے خاتمہ کیلئے اجلاس کا انعقاد عمل میں لانے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی۔اجلاس میں شریک ضلع ایس پی سندھو شرما نے کہا کہ بنیادی طور پر ضلعی سطح پر ڈرگس اور گانجہ کے مسئلہ کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر قابو پایا جائے۔بصورت دیگر مسئلہ ایک سنگین رخ اختیار کرجائیگا۔گانجہ کی منتقلی اور استعمال کرنے والوں کی تفصیلات کو اپنے قریبی پولیس اسٹیشن میں اطلاع کرنے کی ضلع ایس پی نے اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی۔ ضلعی سطح پر محکمہ جات پولیس و آبکاری کے ذریعہ نگرانکاری ٹیم کا انعقاد عمل میں لا کر مسلسل معائنہ کیا جاتا رہے۔انچارج ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی ونود کمار، ج آر ڈی او جگتیال مادھوری،آر ڈی او ،ڈی ایس پی پرکاش، محکمہ آبکاری کے سپرنٹنڈنٹ سریدھر،ڈی ایم ایچ او، ڈی پی او، ڈی ای او، ایم پی ڈی اوس، کمشنر ان بلدیات، پرنسپل اور دیگر محکمہ جات کے عہدیداراس موقع پر موجود تھے۔
