چندی گڑھ ۔ پنجاب کے موہالی میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے نئے دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے چیف منسٹر بھگونت مان نے ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ایک بڑی مہم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی جنگ منشیات کے خلاف جاری ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ ہماری جنگ کا نتیجہ ہے کہ پچھلے چند مہینوں میں بہت سے اسمگلر گرفتار کئیگئے ہیں اور ان کی 400 کروڑ روپے کی جائیداد بھی ضبط کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہمارے پاس منشیات کے حوالے سے خصوصی ٹاسک فورس تھی جسے اب اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر بھگونت مان نے کہا کہ اسمگلروں کو پکڑنے کے لیے کارروائی تیزکردی گی ہے۔ اس ٹاسک فورس کے دفتر کا مقصد پنجاب میں منشیات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل ٹاسک فورس کا نام اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس رکھا گیا ہے۔ پہلے ان کی تعداد 400 تھی اب اسے بڑھا کر800 کر دی گئی ہے۔ اس تھانے کو اپ گریڈ کرنے پر90 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر بھگونت مان نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کی خدمت کے لیے واٹس ایپ نمبر 9779100200 بھی جاری کیا ہے۔