امراوتی۔ 12 فروری (ایجنسیز) آندھرا پردیش کی پولیس نے منشیات کیخلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے وشاکھاپٹنم کے کوڈورو گاؤں میں بھاری مقدار میں گانجے کو تلف کر دیا۔ تلف شدہ گانجے کی مالیت 850 کروڑ روپے ہے۔ ریاستی پولیس نے ٹوئٹر پر اس کارروائی کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آندھرا پردیش پولیس کی تاریخ کا تاریخی موقع، آندھرا پردیش پولیس نے ڈرگ ڈسپوزل کمیٹی کے ساتھ مل کر کوڈوروگاؤں میں 2 لاکھ کلو گرام گانجہ ضبط کرکے تلف کردیا ہے۔آندھرا پردیش میں گزشتہ سال یکم تا 8 فروری تک چلایا گیا تھا، جس کے تحت مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ آ پریشن چینجگ کے تحت اب تک 9,251 کروڑ روپئے کی منشیات کو تباہ کیا گیا ہے۔ پولیس ریاست میں بھنگ cannabis کی بڑھتی ہوئی کاشت اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے تیزی سے کارروائی کر رہی ہے۔پولیس کی کارروائی بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ آندھرا پردیش پولیس بھی دیگر ریاستوں کے پولیس افسران کے ساتھ رابطہ کرکے کارروائی کررہی ہے۔ دسمبر 2021 میں، آندھرا پردیش پولیس نے 16 ریاستوں سے 4,606 افراد کو بھنگ کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔