منشیات کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کے خصوصی سیلس کا قیام

   

حیدرآباد : /8 فبروری (سیاست نیوز) منشیات کیخلاف کارروائی کیلئے حیدرآباد پولیس نے خصوصی سیلس قائم کئے ہیں ۔ پولیس کمشنر سی وی آنند کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائی کیلئے حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ قائم کیا ہے جو ڈی سی پی عہدہ کے آفیسر کی نگرانی میں کام کرے گا اور اس میں دو انسپکٹران ، 4 سب انسپکٹران اور 20 پولیس کانسٹبل شامل رہیں گے ۔ اس انفورسمنٹ ونگ کا کام یہ ہوگا کہ ڈرگس ریاکٹ کو بے نقاب کرنا اور اس میں ملوث افراد کے نیٹ ورک کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے ۔ اسی طرح گرفتاری کے بعد عدالت میں کارروائی کیلئے نارکوٹکس انوسٹی گیشن سوپر ویژن ونگ بھی قائم کی جارہی ہے جو اے سی پی رتبہ کے عہدیدار کی سرپرستی میں کام کرے گا ۔ اس ونگ کا کام یہ ہوگا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کی گرفتاری کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کرنا اور سزاء کو یقینی بنانا ہے ۔ /9 فبروری کو ڈائرکٹر جنرل پولیس مہندر ریڈی ان ونگس کا افتتاح کریں گے ۔ ب