منشیات کے ساتھ انجنیئرنگ کا طالب علم گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) اکسائز پولیس نے ایک کارروائی کے دوران انجنیئرنگ کے طالب علم کو گرفتار کرلیا جو منشیات فروخت کر رہا تھا ۔ ایکسائز پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم میں کارروائی کرتے ہوئے جان نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا ۔ جان کا تعلق نیلور سے بتایا گیا ہے جو حال ہی میں انجنیئرنگ کی تکمیل کے بعد حیدرآباد سافٹ ویر کوچنگ کیلئے آیا تھا اور ونستھلی پورم کے علاقہ میں مقیم تھا ۔ ا یکسائز پولیس نے تلاشی کے دوران ششما تھیٹر کے قریب جان کو روک لیا جو مشتبہ انداز میں نقل و حرکت کررہا تھا ۔ ایکسائز پولیس نے تلاشی کے دوران جان کے قبضہ سے 7 گرام ایمڈی ایم اے کو ضبط کرلیاجو شہر میں فروخت کر رہا تھا ۔ ایکسائز پولیس کے مطابق جان منشیات کی خرید و فروخت کر رہا تھا ۔ ایکسائز پولیس کے مطابق دو ہزار 5 سو روپئے فی گرام ایم ڈی ایم اے کو خرید کر 5 ہزار روپئے فی گرام فروخت کر رہا تھا ۔ ع