منشیات کے ساتھ نائیجیریائی شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ اور فلم نگر پولیس کی مشترکہ کارروائی میں منشیات کے ساتھ ایک نائجیریائی باشندے کو گرفتار کرلیا ۔ جو سابقہ میں گولکنڈہ پولیس کے تحت سال 2016 کی کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ پولیس نے تازہ کارروائی میں 38 سالہ اوکارو کاسموس راسی عرف اینڈی ساکن شیخ پیٹ متوطن نائیجیریا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 16 گرام کوکین مالیت چار لاکھ ، ایک ہونڈائی آئی 20 کار ، دو موبائل فون اور 20 ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ اینڈی بنگلور میں اپنے ہم وطنی اوباسی سے منشیات خرید کر حیدرآباد میں فروخت کررہا تھا ۔ سال 2016 میں گولکنڈہ پولیس اور سال 2018 میں گولکنڈہ ایکسائز پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ اینڈی بزنس ویزا پر سال 2014 میں نائجیریا سے نئی دہلی آیا تھا جس کے بعد حیدرآباد منتقل ہوگیا ۔۔