منشیات کے ساتھ گرفتار اداکارہ کو تحویل میں لینے پولیس درخواست

   

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے منشیات کے ساتھ گرفتار اداکارہ کو پولیس تحویل میں دینے کی درخواست داخل کی ہے۔ یاد رہے کہ لاونیا کو پولیس نے منشیات کے ساتھ کل گرفتار کرلیا تھا جو چھوٹی فلموں میں رول کرتی ہے اور اسے ایک اداکار کی محبوبہ بتایا گیا ۔ وجئے واڑہ کی متوطن لاونیا کوکاپیٹ کی ساکن ہے جو میوزک ٹیچر کی حیثیت سے کیریئر کی شروعات کی تھی اور فلم انڈسٹری میں کیرئیر کی منتظر تھی ۔ اپنے ساتھی انیت ریڈی کے ذریعہ منشیات حاصل ہونے کا اس نے پولیس سے ذکر کیا۔ پولیس نارسنگی اور ایس او ٹی نے اسے گرفتار کیا اور تحقیقات کے لئے پولیس نے اوپرپلی کورٹ میں لاونیا کی تحویل کیلئے درخواست داخل کی ۔ ع