منشیات کے معاملہ میں ملزمین کو سخت سزاء پر زور

   

تلنگانہ اینٹی نارکوٹک بیورو کا اجلاس، ڈی جی پی ڈاکٹر جتیندر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) منشیات کے معاملات میں ملزمین کو سخت سزاء کے اقدامات کئے جانے چاہئے۔ منشیات کے معاملات میں ملزمین کو سخت سزاء کے ذریعہ ہی منشیات پر روک لگائی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ریاست تلنگانہ ڈاکٹر جتیندر نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں تلنگانہ اینٹی نارکوٹک بیورو کی جانب سے منعقدہ ایک اجلاس کو مخاطب کیا۔ قبل ازیں ڈی بی بی نے منشیات کی روک تھام اور بڑے پیمانے پر منشیات کو ضبط کرنے والے عہدیداروں اور ملازمین میں ایوارڈز تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کیلئے ریاستی حکومت نے منفرد اقدام کیا اور ملک میں پہلی مرتبہ کسی ریاست میں منشیات کیلئے اینٹی نارکوٹک بیورو قائم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طریقہ کار میں بہتری لاتے ہوئے ملزمین کو 10 تا 20 سالہ کی یقینی سزاء دلائی جاسکتی ہے جو منشیات کی روک تھام میں بہت مفید اور کارآمد ثابت ہوگا۔ ڈی جی پی نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست نوجوان نسل اور طلبہ نشہ کی لعنت کا شکار ہورہے ہیں ایسی صورت میں پولیس کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس موقع پر اجلاس کو ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر مہیش بھگوت نے بھی مخاطب کیا۔ع