حیدرآباد : /7 ستمبر (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث دو رکنی ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ مالیتی منشیات برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد محبوب علی عرف شوٹر ایاز ساکن بورہ بنڈہ اور اس کے دو ساتھی محمد ابراہیم خان عرف اعجاز اور محمد خواجہ مبین الدین ساکن ایل بی نگر شہر میں حشش کا تیل جو ممنوعہ منشیات میں شامل ہے کو غیرقانونی طور پر فروخت کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محبوب علی سابق میں اقدام قتل اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے منشیات کا کاروبار کرنا شروع کیا ۔ خواہشمند گاہکوں کی نشاندہی کے بعد مذکورہ افراد انہیں دگنی قیمت پر منشیات فروخت کررہے تھے جس میں کئی نوجوان راغب ہورہے تھے ۔ کم وقت میں زیادہ روپئے کمانے کی غرض سے محبوب علی اور اس کے ساتھی منشیات کا کاروبار حیدرآباد کے علاوہ سائبرآباد اور دیگر مقامات میں بھی جاری رکھے ہوئے تھے ۔ B
