منشیات کے کاروبار میں ملوث 5افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/22 فروری، ( سیاست نیوز) چلکل گوڑہ پولیس نے منشیات کے کاروبار میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے گانجہ برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون شریمتی دیپتی چندنا نے میڈیا کو بتایا کہ محمد امتیاز ساکن عنبر پیٹ اور اس کے ساتھی محمد سلمان، سید بشیر، ریاض احمد خان اور محمد شعیب خان کے قبضہ سے گانجہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے خلاف سابق میں بھی منشیات کی اسمگلنگ کے سلسلہ میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پولیس چلکل گوڑہ نے گرفتار افراد کے قبضہ سے جملہ 775 گرام گانجہ برآمد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔ب